حید ر آ باد 9 جنو ری ( اعتما د نیو ز) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جو جرمانے وصول کئے جاتے ہیں اب یہ جرمانے دونوں شہریوں میں ای چالانات کے ذریعہ وصول کئے جائیں گے ۔ پولیس ملازمین ٹریفک قوانین توڑنے والوں سے راست چالان کی رقم وصول نہیں کرسکتے بلکہ وہ ای چالان جاری
کریں گے جس کو ای سیوا سنٹرس یا آن لائن سہولت کے ذریعہ ادا کرنا پڑے گا ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ای چالان سسٹم کو ریاست بھر میں وسعت دیا جائے گا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک کے مسائل پیدا کرنے سے گریزکریںاور اصول و ضوابط پر عمل کریں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حادثات سے بچنانے کیلئے ٹریفک کے قواعد پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے -